لاہور: (دنیا نیوز) نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کی حالت مستحکم ہو گئی، مریِضہ وینٹی لیٹر سے ہٹا دی گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریِضہ بغیر آکسیجن کے سانس لینے کے قابل ہو گئی، زبانی غذا بھی شروع کر دی گئی، فاطمہ ہوش و حواس میں ہے، GCS سکور 15/15 برقرار ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریِضہ اہلِ خانہ سے گفتگو کر رہی ہے، دونوں ٹانگوں کے زخموں کی ڈریسنگ آرتھوپیڈکس ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے، نفسیاتی ٹیم کی باقاعدہ کاؤنسلنگ، ذہنی سپورٹ جاری ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نیورو سرجری ٹیم نے مریِضہ کی ذمہ داری سنبھال لی، فاطمہ کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کو L2 مہرے کی سرجری متوقع ہے، میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس، مریِضہ منتقلی کے لیے فِٹ قرار دے دی گئی ہے۔
مریِضہ نیورو سرجری ICU-6 میں داخل ہے، یونٹ ون کے تحت علاج جاری ہے، پروفیسر آصف بشیر کی سربراہی میں نیورو سرجیکل ٹیم علاج کرے گی۔



