آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش، ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش، ہلکی برفباری ہوئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں 1 ملی میٹر، گلگت بلتستان کے علاقے استور، سکردو میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سکردو اور گوپس ٹریس میں ہلکی برفباری ہوئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 8، گوپس منفی7، بگروٹ منفی 6، پاراچنار منفی 4، سکردو، گلگت اور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد سے کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں 2، مری منفی 2، لاہور 4، کراچی 14، پشاور 3، مظفر آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔