پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی واقعہ میں 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے۔
ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ عوام جذبات سے بھرے ہوئے ہیں، کوشش ہے آگ پر جلد قابو پایا جائے، کوئی نہیں چاہتا آگ لگے اور کسی کا کاروبار تباہ ہو، ہمیں آگ لگنے کے عوامل کو جاننا ہے۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست نہیں کرنی ہمارے بھائی اندر پھنسے ہیں، متاثرین کو معاوضہ دلانے کیلئے سندھ اور وفاق سے بات کروں گا، نقصان کے ازالے تک متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں۔