پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور، اجلاس بلانے کے حق سے بھی محروم

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور، اجلاس بلانے کے حق سے بھی محروم

ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان کو مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانا مہنگا پڑا، گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے 13 اپوزیشن ارکان کو معطل کیا، معطلی سے پہلے اپوزیشن ارکان کی تعداد ایوان میں 99 تھی، جو کہ اب 86 رہ گئی ہے۔

اپوزیشن پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کے حق سے محروم ہوگئی، اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کیلئے تعداد 93 ہونی چاہیے۔

معطل ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی، صلاح الدین خان، محمد داؤد خان، علی رضا خان خاکوانی، محمد اقبال خٹک نام شامل ہیں، عدنان ڈوگر، وسیم خان، امتیاز محمود، محمد آصف، محمد نواز، جاوید نیاز منج، شاہد رضا، اعجاز حسین بخاری کے نام بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اپوزیشن کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفیٰ ہو چکی ہے۔