پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ میں حادثے کے نویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سانحہ کے 9 روز گزرنے کے باوجود سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال مکمل نہیں ہوسکا، ملبہ ہٹانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ریسکیو 1122 اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں موجود انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد کی گئی ہیں جو ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ واقعے میں اب تک 71 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تلاش جاری ہے اور مزید نعشیں ملنے کے امکانات بھی موجود ہیں، 82 افراد لاپتہ ہوئے، 24 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اب بھی عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔