ن لیگ گلگت بلتستان میں بڑی پیش رفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم

ن لیگ گلگت بلتستان میں بڑی پیش رفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے تمام گروپس نے آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حافظ حفیظ الرحمان گروپ اور اکبر تابان، محمد انور گروپ میں اتفاق ہو گیا۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے، نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا، میں خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔

صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ہم ایک صفحے پر ہیں اور نواز شریف کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

جنرل سیکرٹری اکبر تابان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل صاف ہیں، ہم مکمل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ایک ہیں۔

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اجلاس میں سابق وزیر محمد انور اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس سے قبل انجینئر امیر مقام کی دونوں فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اجلاس کے بعد دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔