پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مین ہول میں اترنے کے لیے درکار حفاظتی آلات استعمال نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔