رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کا بھی نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کا بھی نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ یہ فیصلہ درست نہیں، حکومتی فیصلے پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے، پارلیمان میں بحث ہونی چاہیے تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت اراکین اتفاق رائے سے نیٹ میٹرنگ پالیسی بناتے اور اِس پر عمل کرتے، پالیسی سےانحراف کے نتائج ہوں گے۔

قبل ازیں سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نیپرا کے فیصلے کا کامیاب دفاع کیا جب کہ ایوان نے پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی کی سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی۔