جیل قواعد کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے: عطا تارڑ

جیل قواعد کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے: عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آکر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہوگی اس بارے علم نہیں، اپوزیشن نے ہاؤس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کی، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں۔