پاکستان
خلاصہ
- وزیرآباد: (دنیا نیوز) وزیرآباد کے علاقہ ڈسکہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔
حادثہ کے نتیجہ میں دو حقیقی بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا، تینوں بھائی راجن پور سے محنت مزدوری کرنے وزیرآباد آئے ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والے 14 سالہ نوجوان کی شناخت مجید عابد اور 27 سالہ راشد عابد سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والے نوجوان کا نام عاقب عابد بتایا گیا ہے، زخمی عاقب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔