سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا کل جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا کل جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن نے گل پلازہ کے دورے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں کو طلب کرنے سے قبل پوری عمارت کا خود جائزہ لے گا اور گل پلازہ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔

کمیشن جائے وقوعہ پر آتشزدگی کے بعد کئے گئے ریسکیو اور سرچ آپریشن، عمارت میں موجود راستوں اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لے گا تاکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن گل پلازہ کا وزٹ مکمل کرنے کے بعد فائر بریگیڈ، کے ایم سی، ریسکیو ادارے، ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرے گا۔

جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو بھی طلب کرلیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثاء 16 فروری کو کمیشن کی تحقیقات میں شامل ہوں۔