علاقائی
خلاصہ
- اوچ شریف: (دنیا نیوز) موضع ککس سوئی گیس پلانٹ کے قریب کے ایل پی روڈ پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں جواں سالہ شادی شدہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص 2 خواتین سمیت روڈ پر جا گرا، اس دوران خاتون پیچھے سے آنے والے ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق خاتون موٹر سائیکل سوار شخص کی بیوی تھی۔
حادثے ایک خاتون اور جاں بحق خاتون کا شوہر محفوظ رہے، جاں بحق خاتون کی شناخت 22 سالہ شبانہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کا شکار افراد شادی میں شرکت کر کے گھر واپس جا رہے تھے۔