کراچی: بلدیہ کالونی میں فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی: بلدیہ کالونی میں فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سال مریم، اور 20 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی اور لڑائی جھگڑے کا لگ رہا ہے، کرائم سین یونٹ کو جائےوقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔