لانگ مارچ، دھرنے سے کسی کی آزادی نہیں ہو سکتی: فیصل کریم کنڈی

لانگ مارچ، دھرنے سے کسی کی آزادی نہیں ہو سکتی: فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کل بانی چیئرمین کی صحت کی حوالے سے رپورٹ آئی ہے، بیٹھ چیت کر بات چیت ہونی چاہئے، صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کی ملاقات ہوئی ہے، تحفظات ہوتے ہیں، دور ہو جاتے ہیں، انقلاب کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی والے کبھی بیماری کیلئے ملک سے باہر نہیں جاتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج بھی اگر کوئی مسائل ہیں تو وزیر اعلیٰ کو چاہئے وزیر اعظم کو فون کر بات کریں۔