ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا

ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیات کا رابطہ ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈاکٹرزکا پینل آج بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا۔

اہم حکومتی شخصیات نے ڈاکٹرز کے معائنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ بھی کر دیا ہے، ادھر اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کیلئے اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جہاں داخلی راستہ بند ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔