پاکستان
خلاصہ
- کلرکہار: (ویب ڈیسک) موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کلرکہار سروس ایریا میں مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا، یاد آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے قریبی ٹیم کو فی الفور روانہ کر دیا ،ویڈیو کال کے ذریعے مسلسل رہنمائی لیتے ہوئے بیگ کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔
53 لاکھ نقدی مالک تک بحفاظت پہنچا دی گئی،مسافر نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور فوری مدد پر شکریہ ادا کیا۔