عمران خان کا پیغام ہے کہ میرے علاج کے لیےآواز اٹھائیں:علیمہ خان

عمران خان کا پیغام ہے کہ میرے علاج کے لیےآواز اٹھائیں:علیمہ خان

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے، عمران خان نے کہا میرے ڈاکٹرزکو بلایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے جن ڈاکٹرز کے نام دیے اُن سےعلاج نہیں کرایا جارہا، ہمارا مطالبہ تھا ہمیں اُن کےکسی ڈاکٹرزپریقین نہیں، ہم نےکہا فیملی ڈاکٹر کے سامنے علاج کرایا جائے مگر یہ انکار کر رہے ہیں، کئی دنوں سے سن رہے تھے آج ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ الشفا ہسپتال سےعلاج کرانے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، لوگ باہرنکلیں اوران پرعلاج کے لیے پریشر بڑھائیں، مجھےکوئی فرق نہیں پڑتا کون میرے بارے کیا کہہ رہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ سےبانی سےملاقات کرنےگئےتھے، ہمیں چکری روڈ پرروک کرگاڑی کوسیل کردیا تھا، آج بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نےملاقات کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی نےکہا میرے بلڈ کی رپورٹ میرے ڈاکٹرزتک پہنچائی جائے، بانی نےکہا میرے علاج کے لیے آواز اٹھائیں، بانی نے کہا دو ہفتے سے نظر نہیں آ رہا تھا، بانی نے کہا سپرنٹنڈنٹ کو دو ہفتے سے کہہ رہا تھا، جیل میں لگے کیمروں سےکیا اُن کو نظر نہیں آ رہا تھا؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ کس نےان کوکہا تھا کہ طبی امداد نہیں دینی؟علیمہ خان یہ کوتاہی نہیں جان بوجھ کرکیا گیا۔

دوسری جانب نورین خان کا کہنا تھا کہ اب ہماری جدوجہد سڑکوں پر ہو گی،سب لوگ نکلیں، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کیا جائے۔