خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔
لاہور میں اپنے آبادی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کہنا کہ تمہارے حلقے میں کوئی گلی کچی نہ رہے، پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح اور ترقی ہماری ترجیح ہے، گلیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، امن سے رہیں، اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو افواج اس کا دفاع کرے گی، ملک انشااللہ ترقی کرے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں پر حملے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، قوم متحد ہے، خوارج کے خلاف جنگ میں بھی فتح یاب ہوں گے۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا آج دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھا تعلق ہے، افغانستان سے بار بار کہا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعال نہ ہونے دے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، جب جنگ مسلط کی جائے گی تو پھر پاکستان کو جواب دینا بھی آتا ہے۔