پاکستان
خلاصہ
- پشین:(دنیا نیوز) سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا، 5 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشتگرد پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشتگردوں کی گاڑی سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب سی سی ڈی ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے میں شرپسندوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔