پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت وفاقی حکومت سے اس پر جواب طلب کرے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا ، سندھ کے تمام اضلاع اور ہائی ویز محفوظ ہیں، کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کراچی میں چیلنجز ہیں، کراچی میں بہت ساری جگہوں پر سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاسی یتیم جمع ہوگئے ہیں ان کا کام ہی یہ ہے، وفاقی کی حکومت ہر وقت پیپلزپارٹی سے مدد مانگتی ہے، ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں، اتحادی نہیں ہیں۔