میرپور ماتھیلو میں زہریلا پانی پینے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 5 ہوگئی

میرپور ماتھیلو میں زہریلا پانی پینے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 5 ہوگئی

محکمہ صحت گھوٹکی کے مطابق بچوں نے دو روز قبل کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پی لیا تھا، تین بچے دو روز قبل سکھر ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایک بچہ گذشتہ روز جاں بحق ہوا، ایک بچہ آج جان کی بازی ہار گیا، محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہے، بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے اور آپس میں قریبی عزیز ہیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کھیل رہے تھے، کپاس پر سپرے کرنے والی کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں سب بچوں نے پانی ڈال کر پیا تو حالت غیر ہو گئی۔