خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 2 پر نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چالان جاری ہونا شروع ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ شہری کو 115 کی رفتار پر گاڑی چلانے پر 2500 روپے جرمانہ کیا گیا۔
اطلاع عام! pic.twitter.com/WU1ttdMk5r
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) March 12, 2026
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
اطلاع عام! pic.twitter.com/WZvsCxAQoM
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) March 12, 2026
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ ایندھن کی بچت اور محفوظ سفر کے پیش نظر نئی حدِ رفتار نافذ کی گئی جس کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔