ایندھن بحران کا خدشہ، خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

ایندھن بحران کا خدشہ، خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

توانائی بچت کے لیے صوبائی حکومت نے 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، صوبے کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

صوبائی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کو 2 ماہ کے لئے گراؤنڈ کیا، ریسکیو، پولیس، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔