خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ

صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد فیول کنزرویشن اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں ، نئی فیول لمٹس کا اطلاق مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فیصلہ دو ماہ کے لیے عارضی طور پر نافذ کیا گیا ہے۔

یہ اقدام پٹرولیم سپلائی اور زرمبادلہ کے دباؤکے پیش نظر کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق صوبائی وزرا، مشیر ، معاونین اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ماہانہ کوٹہ 390لیٹر سے کم ہو کر 292لٹر، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور فنانس سیکرٹری کا کوٹہ 146 لیٹر سے کم کرکے 110 لٹر کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کا کوٹہ 130 سے کم کرکے 98 لٹر کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 20 اور اس سے ذائد کے افسران کا کوٹہ98 سے کم کرکے 74 لیٹر، چیئرمین پبلک سروس ٹر یبونل کا کوٹہ بھی 98 لٹر سے کم کرکے 74 اورڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سی ز، ایس پیز اور محکمہ جات کے سربراہان کے لیے ماہانہ کوٹہ 104 لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس کے لیے بالترتیب 260 اور 195 لٹر جبکہ پولیس سٹیشنز کے لیے 351 لیٹر ماہانہ مختص کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں موجود 4 پروٹوکول گاڑیوں کے لیے 134 لٹر فی گاڑی مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ہائوسز کی گاڑیوں کیلئے 75 لیٹر کی جگہ 57 لٹر فی گاڑی مقرر کیے گئے ہیں۔