عوام کیلئے خوشخبری ! حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Published On 30 November,2025 11:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت 265 روپے45  پیسے سے کم ہو کر نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے ہوگئی، دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 284 روپے 44 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 65 پیسے ہوگئی۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔