ایران، اسرائیل کشیدگی: مزید 168 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

ایران، اسرائیل کشیدگی: مزید 168 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 99 افراد وطن پہنچے ہیں، تفتان بارڈر کے ذریعے 13 روز کے دوران مجموعی طور پر 3321 افراد واپس پہنچے ہیں۔

گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 69 افراد واپس وطن پہنچ چکے ہیں، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 1334 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

حکام کے مطابق گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13 روز کے دوران مجموعی طور پر 4655 افراد وطن واپس پہنچے۔

وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبہ، بزنس مین، زائرین اور مزدور شامل ہیں۔