خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں کے پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ میدانی علاقوں کے مڈل اور ہائی سکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں رہیں گی۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع کے سکول یکم جولائی سے 31 اگست تک بند رہیں گے، تدریسی عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔