پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 12, 2026
بیان میں کہا گیا کہ سوئس وزیر خارجہ نے سفارتی روابط کے فروغ میں پاکستان کے نمایاں ثالثی کردار کو سراہا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے آئندہ پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔