پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدہ اتنا قریب نہ تھا جتنا آج ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران ہم اُن عناصر کی مسلسل گمراہ کن معلوماتی مہم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026
اُنہوں نے کہا کہ اس شور و غوغا کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے۔
پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون میں اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے، امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔