گلگت میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے چھموگڑھ نالے میں طغیانی، درجنوں افراد پھنس گئے

گلگت میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے چھموگڑھ نالے میں طغیانی، درجنوں افراد پھنس گئے

تیز سیلابی ریلے کے باعث علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہوئی جبکہ کئی افراد نالے کے دوسری جانب محصور ہو گئے۔

مقامی افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور بروقت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا، جبکہ متاثرہ علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔