پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد167ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے، الیکشن کمیشن نے چاروں جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام آدمی تحریک پاکستان، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی کے انتخابات تسلیم ہوئے جبکہ پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور پاکستان ریفارم پارٹی تاحال بغیر سربراہ اور تنظیمی ڈھانچے کے فہرست میں شامل ہیں