لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی

لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی زالیب گل نامی شخص کے گھر پر گری، جس کے باعث دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد زالب تل، مخیب ولد شاہی شامل ہیں، زخمیوں میں ارشد ولد یاسین و دیگر شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی جبکہ مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔