شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں فیل لائک درجہ حرارت 68 ڈگری ریکارڈ

شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں فیل لائک درجہ حرارت 68 ڈگری ریکارڈ

اعداد و شمار کے مطابق سکھر میں فیل لائک درجہ حرارت 55.3 ڈگری، سرگودھا اور لاہور میں 51 ڈگری، بہاولپور میں 49 ڈگری جبکہ فیصل آباد، ملتان اور حیدرآباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 47 ڈگری، بھکر میں 46 ڈگری، سیالکوٹ میں 45 ڈگری جبکہ پشاور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں آج موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا، تاہم کل شام کے وقت چند علاقوں میں گرج چمک کے بادل بننے، آندھی چلنے اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔