پاکستان اور سعودیہ کا خواتین کے حقوق، خاندانی نظام اور مشترکہ تعاون کے فروغ کا اعادہ

پاکستان اور سعودیہ کا خواتین کے حقوق، خاندانی نظام اور مشترکہ تعاون کے فروغ کا اعادہ

ملاقات میں خواتین کے حقوق، خاندانی نظام اور او آئی سی کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی اصلاحات، خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور باہمی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو تعلیم، وراثت، کاروبار اور معاشرتی زندگی میں بھرپور حقوق عطا کیے ہیں، حضرت خدیجہؓ، حضرت عائشہؓ اور حضرت فاطمہؓ خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے خاتون وزیرِاعظم منتخب کی، جبکہ آج پاکستانی خواتین قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

پاکستان اور مملکت سعودی عرب نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے، خاندانی نظام کے استحکام اور مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔