لاہور میں بارش جاری، سگیاں میں سب سے زیادہ 142.8 ملی میٹر ریکارڈ

لاہور میں بارش جاری، سگیاں میں سب سے زیادہ 142.8 ملی میٹر ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اوسطاً 70.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش سگیاں کے علاقے میں 142.8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق فرخ آباد میں 141.2، پانی والا تالاب میں 129، اپر مال میں 105.6، لکشمی چوک میں 94.4، چوک ناخدا میں 90، گلبرگ ہیڈ آفس میں 89.2 اور سمن آباد میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلشن راوی میں 77.6، نشتر ٹاؤن میں 70، کاہنہ میں 66، جیل روڈ پر 64.7، جوہر ٹاؤن میں 63، شادی پورہ میں 58.2، تاجپورہ میں 54.4، مغلپورہ میں 52.4، اقبال ٹاؤن میں 47.4، مناواں میں 29.4 جبکہ ایئرپورٹ پر 28.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیفنس روڈ پر سب سے کم 9.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔