پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی 24 جولائی کو میرپور آمد عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرپور نے آج شیر پر مہرلگا کر باضابط اعلان کر دیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے، 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے، 2 اگست کو شیر پر مہرلگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 27, 2026
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نتائج کے مطابق ن لیگ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔