پاکستان
خلاصہ
- میرپور: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیرجسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہاکہ انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت طریقے سے مکمل ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔
غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سماہنی میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار مثالی رہا۔