لاہور پولیس ٹارگٹ کلنگ، ریحان بٹ کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات

لاہور پولیس ٹارگٹ کلنگ، ریحان بٹ کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد ریحان بٹ پر موبائل چوری کا ایک مقدمہ درج ہے، ریحان بٹ پر ناجائز اسلحہ کا بھی مقدمہ درج ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گرد طارق پر ناجائز اسلحہ کا ایک مقدمہ ہے، دو پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تین پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار دہشت گردوں سے مبینہ طور پر ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ رابطے میں تھے، رکشہ ڈرائیور سے بھی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گرد طارق کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔