علاقائی
خلاصہ
- حیدرآباد: (دنیا نیوز) تھانہ بی سیکشن کی حدود لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں ماں اور بیٹی پر مشتعل افراد کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون ثمینہ کی مدعیت میں تھانہ بی سیکشن پر درج کرلیا گیا۔
مقدمہ کے متن میں مدعیہ کہا کہ ہمارے پڑوس میں رہائش پذیر نوجوان میری بیٹی کو تنگ کرتا تھا، میری بیٹی کو تنگ کرنے والے نوجوان نے اپنے اہلخانہ اور رشتے داروں کے ہمراہ ہم پر تشدد کیا۔
متن کے مطابق مدعیہ نے کہا کہ تشدد کے دوران میں، میری بیٹی اور میرے شوہر زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔