جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان

  لاہور میں سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی میں ایسے سیاسی اتحادوں سے جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام میں تبدیلی کے لیے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم کے ذریعے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے ہوں جب کہ اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات جاری رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 13 ربیع الاول کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے مرحلے سے گزر کر اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کیا جائے گا۔