پاکستان
خلاصہ
- پشین: (دنیا نیوز) سرانان کے علاقے سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حملہ آوروں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور مشینری کو نشانہ بنایا، سلیمان زئی میں مزدوروں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔