خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ایک بار پھر پنجابی مزدوروں کے وحشیانہ قتل سے کالعدم بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو گیا۔
گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان کی جانب سے سرانان حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یقینی دہانی کرائی گئی کہ محنت کشوں کا خون بہانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
کالعدم بی ایل اے نے تربت میں غیر مقامی 7 مزدوروں کو اغوا اور قتل کیا، سرانان میں پانچ پنجابی مزدوروں کو قتل کر دیا، نوشکی میں ماں بیٹی کو قتل کیا، مستونگ میں مسافر بس پر حملہ کیا۔
مزدوروں، مسافروں اور خواتین کو نشانہ بنانا بی ایل اے کے عوام دشمن کردار کا ثبوت ہے، فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بلوچستان میں تعمیر و ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار روکنے کی کوشش ہے۔
غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنا کر بی ایل اے بلوچستان میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتی ہے، مزدوروں کا قتل بلوچ عوام کے مفادات نہیں بلکہ بلوچستان دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر حملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی کوشش ہیں۔
ککالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کی معاشی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔