حنا جاوید قتل کیس: گھریلو ملازم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

حنا جاوید قتل کیس: گھریلو ملازم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ملزم کی جانب سے دو وکلا کے الگ الگ وکالت نامے عدالت میں پیش کئے گئے، ملزم کے وکلا سردار حمزہ عباسی اور جنید حسن نے عدالت میں الگ الگ وکالت نامے جمع کروائے تھے۔

نامزد ملزم گھریلو ملازم ذیشان ارشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دونوں وکلا کی جانب سے الگ الگ دائر کی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رحمان شوکت بھٹی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزم کی جانب سے دی گئی پہلی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

عدالت نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ فہد جاوید، پراسیکیوشن اور پولیس کو 19 ستمبر کو صبح 8 بجے پیش ہونے کا حکم دیا۔