پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں ساڑھے 8 ارب روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ضمیر عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور ملزم پررقم میں خردبرد کے الزامات کی مزید انکوائری کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزم کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت ضمیر عباسی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرچکی تھی۔