آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ

آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی ہے کیا کہیں ایسے حالات میں ہنگامے یا لانگ مارچ ہوئے؟

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسے عناصر موجود ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، ملک کو اس وقت امن و اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کو ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔