پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کا آخری موقع

پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کا آخری موقع

وزارت مذہبی امور کے مطابق گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کسی شکایت کی صورت میں وزارت سے رابطہ کریں، شکایت کے ساتھ متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ حجاج اپنی شکایات 20 اکتوبر سے قبل لازمی جمع کروائیں، شکایت نہ ہونے کی صورت میں پرفارمنس گارنٹی واپس کرنے کا سلسلہ 20 اکتوبر کے بعد شروع ہوجائے گا۔

وزارت کے مطابق شکایت بذریعہ ڈاک یا ای میل سیکشن افسر مانیٹرنگ کو بھجوائی جاسکتی ہے، 20 اکتوبر 2026 کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی نہیں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 20 اکتوبر کے بعد حج منظم کمپنیوں کا معاملہ حتمی طور پر نمٹا دیا جائے گا۔