پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پائیدار امن اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

عمانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن اور استحکام کیلئے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کو سراہا۔