اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں یو این او ڈی سی کے وفد کے دورے کے دوران پراسیکیوشن کے نظام کو مزید مؤثر، جدید اور عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے وفد میں ارجنٹینا، چین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین شامل تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب پراسکیوشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جس سے بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ڈائریکٹر ایڈمن پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد ارشد علی فاروقی نے وفد کو پنجاب میں پراسیکیوشن کے نظام، ادارہ جاتی امور، کارکردگی اور جاری اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل رقعیہ عنبرین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔