پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا، جس میں سیاسی و سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے دولہا کا تعارف کرایا۔
نکاح کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان بھی شریک ہوئیں۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔