ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی، 16 بچے شیلٹر ہوم منتقل

ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی، 16 بچے شیلٹر ہوم منتقل

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں زیرکفالت بچوں کو ورثا کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، زیرکفالت 16 بچے شیلٹرہوم جبکہ دیگر بچے ورثا کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مزید بتایا کہ یتیم خانے سے بچوں کی منتقلی کے بعد دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں اور یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مسترد کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ یتیم خانہ چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔